پرویز الٰہی کو ہم نے ایسے رکھا ہوا جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا، فواد

چوہدری پرویز الٰہی عوامی سیاستدان نہیں، وہ پاورپالیٹکس کے لوگ ہیں: فواد کا اپنی جماعت کے صدر کے حوالے سے بیان— فوٹو: فائل
چوہدری پرویز الٰہی عوامی سیاستدان نہیں، وہ پاورپالیٹکس کے لوگ ہیں: فواد کا اپنی جماعت کے صدر کے حوالے سے بیان— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہمنا فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف بول پڑے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی عوامی سیاستدان نہیں، وہ پاورپالیٹکس کے لوگ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہرپارٹی میں ایک ہانڈی ہوتی ہے جس میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں، یہ بھی اہم مسالہ ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گزشتہ دنوں ہی مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور انہیں تحریک انصاف کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نےفواد چوہدری کی گرفتاری کے موقع پر ایک بیان دیا تھا جس پر بعد معذرت کی تھی۔

مزید خبریں :