لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

گلگت بلتستان کی ڈاکٹر نسیم اعجاز چار سال سے ہاسٹل میں مقیم تھیں، ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا— فوٹو: فائل
گلگت بلتستان کی ڈاکٹر نسیم اعجاز چار سال سے ہاسٹل میں مقیم تھیں، ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا— فوٹو: فائل

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ گائنی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش کمرہ نمبر 29 سے برآمد ہوئی، لیڈی ڈاکٹر مہوش کے مطابق نسیم اعجاز کی موت کا پتہ اس وقت چلا جب اس کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا، نسیم کمرے میں منہ کے بل مردہ پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی بہن نے ایک ڈاکٹرکوکال کی کہ بہن سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کی موت طبعی ہے تاہم لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔ مرحومہ کے ماموں حیدر علی نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی اجازت سے لاش ورثا کے حوالے کریں گے۔

مزید خبریں :