کھیل
Time 27 مارچ ، 2023

ایک خواب پورا ہوا، پاکستان کو 0-3 سے شکست دینےکی کوشش کریں گے،گلبدین نائب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلبدین نائب کا  خواب پورا ہوگیا۔

افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

گرین شرٹس کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان یا بھارت کو شکست دیں تاہم ایک خواب پورا ہوا، پاکستان کو 0-3 سے شکست دینےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  شارجہ میں دو ہفتے سے پریکٹس کر رہے تھے، پاکستان ٹیم دو دن پہلے شارجہ آئی تھی۔

گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے نسیم شاہ کو ٹارگٹ کیا ، انہوں نے ایشیا کپ میں ہمیں جیتا ہوا میچ ہروا دیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا آخری میچ 27 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :