دنیا
Time 27 مارچ ، 2023

نئی تاریخ رقم: پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب

وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نژاد لیڈر ہوں گے— فوٹو:فائل
وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نژاد لیڈر ہوں گے— فوٹو:فائل

برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اور پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔

37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے اور وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نژاد لیڈر ہوں گے۔

حمزہ یوسف گلاسگو کے علاقے پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں۔

حمزہ یوسف کوایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 52.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل کیٹ فوربز 47.9 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔

حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے منگل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور وہ  فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے۔

حمزہ یوسف کا اعتماد کا ووٹ لینا رسمی کارروائی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کے وزیرصحت کےطورپرخدمات انجام دے رہے تھے، انہیں اسکاٹش پارلیمنٹ کا کم عمرترین رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

حمزہ یوسف پہلی بار2011 میں 26 سال کی عمرمیں اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے، وہ  اسکاٹش کابینہ میں وزیرٹرانسپورٹ، وزیرانصاف بھی رہ چکے ہیں۔

حمزہ یوسف کے والد مظفریوسف کا تعلق پاکستان کے قصبے میاں چنوں سے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے تھے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہیں، ان کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مزید خبریں :