دنیا
Time 25 اکتوبر ، 2022

رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں: ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب/ فوٹو بی بی سی
لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں: ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب/ فوٹو بی بی سی

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔

وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔

نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔

رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔


مزید خبریں :