Geo News
Geo News

Time 27 مارچ ، 2023
پاکستان

شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور، منصور اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی— فوٹو:فائل
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اب صدر مملکت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا ہے۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔