Geo News
Geo News

Time 28 مارچ ، 2023
پاکستان

فواد چوہدری نے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

فواد چوہدری نے درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیان جاری کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے  اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کی صحت کو متنازع بنا کر کارکنوں کو بددل کرنے اورعمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

 لہٰذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔