کھیل
Time 28 مارچ ، 2023

افغانستان کیخلاف تیسرے میچ میں ڈراپ اعظم خان کی ذو معنی انسٹا اسٹوری وائرل

اعظم کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب کرکٹر نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی/ فائل فوٹو
اعظم کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب کرکٹر نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی/ فائل فوٹو

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ڈراپ کیے جانے والے نوجوان بیٹر اعظم خان نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی۔

اعظم خان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا جب کہ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا، وکٹ کیپنگ میں بھی اعظم سے کیچز ڈراپ ہوئے، گیند دستانوں میں نہ آنے کے سبب 4 رنز بھی بنے۔

اعظم کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب کرکٹر نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی۔

اعظم کی جانب سے پوسٹ کردہ اسٹوری پر ٹیکسٹ درج تھا 'صبر رکھیں! اللہ نے آپ کی کہانی کا اختتام ابھی نہیں کیا'۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


مزید خبریں :