اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان پروگرام کا پہلا سال مکمل، ٹینا ثانی مارچ کیلئے ایکول ایمبیسڈر منتخب

ملک میں مقامی سطح پر ابھرتی اور معروف گلوکاراؤں کی کامیابی سے متعلق ایکول پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل کو منایا جارہا ہے/ فائل فوٹو
ملک میں مقامی سطح پر ابھرتی اور معروف گلوکاراؤں کی کامیابی سے متعلق ایکول پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل کو منایا جارہا ہے/ فائل فوٹو

خواتین گلوکاراؤں کی حوصلہ افزائی سے متعلق اسپاٹیفائی کا ایکول پاکستان پروگرام کامیابی سے اپنا پہلا سال مکمل کرچکا ہے اور پہلے سال کی تکمیل پر کلاسیکی گلوکارہ ٹینا ثانی کو مارچ 2023 کے لیے ایمبیسڈر منتخب کیا گیا ہے۔ 

ملک میں مقامی سطح پر ابھرتی اور معروف گلوکاراؤں کی کامیابی سے متعلق ایکول پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل کو منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ایکول پاکستان کی حالیہ ایمبیسیڈر کے طور پر ٹینا ثانی اسپاٹیفائی کے نیویارک میں ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور ان کے مسحور کن گیت 'دشت تنہائی' کو ایکول پاکستان پلے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایکول پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر اسپاٹیفائی ایک نیا ٹرینڈ بھی متعارف کررہا ہے جس میں گزشتہ 12 ایمبیسڈرز شامل ہیں جو سب ہی متاثرکن شخصیات کی مالک ہیں اور جدید ڈیجیٹل مہم کے ذریعے اپنی پہچان کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ 

ایکول پاکستان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسپاٹیفائی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پروگرام میں شمولیت پر پہلے سال کے اندر ہی ایکول گلوکاراؤں کو 22 لاکھ گھنٹے سے زائد کے ایڈیٹوریل اسٹریمز موصول ہوئے ہیں۔ 

گزشتہ ایک سال کے دوران اس کا حصہ بننے والی خواتین گلوکاراؤں کی اسٹریمز میں اوسطاََ 330 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ ایکول پاکستان پلے لسٹ میں شمولیت سے خواتین گلوکاراؤں کو 68 فیصد زیادہ سرچ کیا گیا۔

معروف گلوکارہ ٹینا ثانی نے اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، 'مجھے پاکستان کے لیے اسپاٹیفائی کا ایکول ایمبیسڈر بننے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے، خواتین موسیقار کئی دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کی انڈسٹری میں رکاوٹیں توڑ رہی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں مناسب پہچان ملے۔ 

مزید خبریں :