بھارتی اداکارہ کی مبینہ خودکشی کا معمہ، ساتھی اداکار گرفتار

پولیس اکانشا ڈوبے کی خودکشی کے اسباب اور ملوث افراد اور کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے: ایڈیشنل پولیس کمشنر
پولیس اکانشا ڈوبے کی خودکشی کے اسباب اور ملوث افراد اور کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے: ایڈیشنل پولیس کمشنر

بھارتی بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اکانشا ڈوبے کی مبینہ موت، خودکشی یا قتل معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے ساتھی اداکار کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھوجپوری اداکارہ کے مبینہ خودکشی کیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ  اکانشا ڈوبے کی خودکشی کے اسباب اور ملوث افراد کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ خودکشی کی شام دیر سے ہوٹل کے کمرے میں واپس لوٹی تھی، وہ روئی تھی اور روتے ہوئے ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ اداکار کی والدہ کی مدعیت میں خودکشی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سمر سنگھ اور سنجھے سنگھ کو نامزد کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سمر سنگھ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے سنجے سنگھ کو کہا تھا کہ وہ کسی اور کے پیسوں پر عیش نہیں کر سکتا، جس پر اس نے میری بیٹے کو کہا تھا کہ وہ اس سے اس طرح کیسے بات کر سکتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے سنگھ نے میری بیٹی کو دھمکی دی تھی کہ تم مجھے نہیں جانتی میں تمہیں غائب کروادوں گا، تمہیں قتل کر دوں گا،  قتل کرنے کیلئے میرے پاس بہت طاقت ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھوجپوری فلموں کی اداکار اکانشا ڈوبے کی لاش ورانسی کے ایک ہوٹل میں بند کمرے سے دریافت ہوئی تھی، ابتدائی طور پر موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :