28 مارچ ، 2023
قومی اسمبلی نے عدلیہ سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مقننہ میں عدلیہ کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے اور الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔
قرداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی، تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہییں، وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو ان کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے۔
قومی اسمبلی نے عدلیہ سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔