مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بدنظمی پر علی ظفر کا ردعمل

علی ظفر نے اداکار شفاعت علی کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے،فوٹو: فائل
علی ظفر نے اداکار شفاعت علی کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے،فوٹو: فائل

ملک میں مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بدنظمی پر گلوکار علی ظفر نے اپنے رعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکار اور میمکری کے لیے مشہور شفاعت علی نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگڈر، بدنظمی اور اموات پر اپنے خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

ٹوئٹ میں شفاعت علی کی جانب سے سوال کرتے ہوئے لکھا گیا کہ جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے ایڈریس پر ہر مہینے آسکتا ہے تو  مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کیلئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

اسی پر گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہےکہ  یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے۔

خیال رہےکہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :