کراچی: جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ڈاکٹر کے لباس میں سول اسپتال میں داخل ہو کر وارداتیں کرتی تھی۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملزمہ مریضوں کو بیہوشی کی دوائی دے کر قیمتی اشیا چوری کرتی تھی۔

ملزمہ کو تھانہ عیدگاہ کی حدود سول اسپتال کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :