دنیا
Time 29 مارچ ، 2023

نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز بھی پڑھائی

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف مغربی یورپ کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستانی نژاد حمزہ یوسف مغربی یورپ کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاؤس ایڈنبرا پہنچ گئے۔

حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھائی جس میں ان کے اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔

حمزہ یوسف اپنے والد مظفر یوسف، والدہ شائستہ بُھٹہ، اہلیہ نادیہ اور بچیوں کے ہمراہ۔ فوٹو سوشل میڈیا
حمزہ یوسف اپنے والد مظفر یوسف، والدہ شائستہ بُھٹہ، اہلیہ نادیہ اور بچیوں کے ہمراہ۔ فوٹو سوشل میڈیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کے فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی۔

حمزہ یوسف کا کہنا تھا برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے۔

رشی سونک کا کہنا تھا برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ حمزہ یوسف مغربی یورپی ملک کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں، 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ بھی ہیں۔

مزید خبریں :