Time 29 مارچ ، 2023
کاروبار

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے بڑھا ہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے بڑھا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے بڑھا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 92 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 55 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :