30 مارچ ، 2023
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج ساڑھے دس بجے ہوگا جس کا ایجنڈا گزشتہ روز جاری کردیا گیا تھا۔
ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں وکلاء کی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میری ٹائم زون بل بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پیر روشن ادارہ برائے پروگریسو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میران شاہ بل سینیٹ میں پیش کیاجائےگا، سینیٹ میں انٹرا بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل بھی پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل منظور کیا تھا، بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ، بینچوں کی تشکیل،از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینیر ترین ججز ہوں گے ، اکثریت کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔
بل کے مطابق آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لیے 5 سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا ۔