ٹوئٹر نے بھارت میں پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس  میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

 نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سمیت  پاکستانی  یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔  

مزید خبریں :