دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

اماراتی صدر نے اپنے بڑے صاحبزادے شیخ خالد کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا

شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر —فوٹو: امارات نیوز ایجنسی
شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر —فوٹو: امارات نیوز ایجنسی

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زایدکو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

اس کے علاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اور شیخ ہزاع  بن زاید کو ابوظبی کا نائب حکمران نامزد کر دیا۔ 

مزید خبریں :