21 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ریکوڈک کیس کی سماعت مکمل کرلی ہے، کیس کا فیصلہ7 جنوری کو سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مقدمے کا فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت تمام وکلاکاشکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے طویل سماعت میں حصہ لیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دلائل کی کاپیاں تمام فریقین، بلوچستان حکومت کے وکیل کو فراہم کی جائینگی، ٹیتھیان کاپر کمپنی کے وکیل 4دن کے اندر تحریری دلائل داخل کرینگے۔