6 سال گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوششیں کی گئیں: مریم نواز

عمران کی تھوک کے حساب سے ضمانتیں، نواز شریف کو تھوک کے حساب سے سزائیں: قصور میں جلسے سے خطاب/ فائل فوٹو
عمران کی تھوک کے حساب سے ضمانتیں، نواز شریف کو تھوک کے حساب سے سزائیں: قصور میں جلسے سے خطاب/ فائل فوٹو

قصور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 6 سال گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوششیں کی گئیں اب سہولت کار چلے گئے تو گدھے سے لکیریں بھی اُتر گئیں۔ 

قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے سہولت کاروں کو پیغام ہے کہ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی تھوک کے حساب سے ضمانتیں، نواز شریف کو تھوک کے حساب سے سزائیں، اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے اور نواز شریف جائے گا، اب نواز شریف آئے گا اور سہولت کار جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 6 سال گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوششیں کی گئیں اب سہولت کار چلے گئے تو گدھے سے لکیریں بھی اُتر گئیں۔

مزید خبریں :