دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

فلپائن: کشتی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جس میں 230 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو اے پی
واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جس میں 230 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو اے پی

فلپائن کے جزیرے میں کشتی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں 250 مسافر سوار تھے جس نے سفر کے دوران رات گئے فلپائن کے جزیرے میں آگ پکڑلی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 12 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 8 افراد لاپتا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جس میں 230 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

گورنر کا کہنا ہےکہ ایم وی لیڈی میری جوئے نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جو حادثے کے وقت اپنے والدین سے جدا ہوگئے تھے جب کہ حادثے کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :