Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کے  سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ہائی کورٹ میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی مظہرالحسن نے دائرکی ہے۔

 درخواست گزار کا کہنا ہےکہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہیں،23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کرایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں :