2023 میں کس ستارے کیلئے کونسا 'رنگ' خوش قسمت ثابت ہوگا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یہ تو ہم کئی بار سنتے ہیں کہ 12 ستاروں کے لیے آئندہ  مہینہ یا ہفتہ کیسا رہے گا کیونکہ ستاروں کی روشنی میں اجرام فلکیات کے ماہر مختلف پیشگوئیاں کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو سائنسی اعتبار سے بتائیں گے کہ رواں برس یعنی 2023 میں کس ستارے کے لیے کون سا رنگ موافق رہے گا جو اس کے سکون، صحت کے لیے اچھا اور خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔

کروموتھیریپی (Chromotherapy)  یا جسے ہم کلر تھیریپی بھی کہتے ہیں، ایک سائنسی اصطلاح ہے یعنی رنگوں کی مدد سے ہم اپنے اندر خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں، اس تصور کو علم نجوم سے جوڑنا مختلف تحقیقات کا نتیجہ ہے۔

آئیے جانیں کہ آپ کے ستارے کے لیے کونسا رنگ اس سال اچھا ثابت ہوگا۔

برج حمل: (Aries) March 21 - April 20

برج حمل کے افراد کے لیے یہ سال بہترین ثابت ہونے والا ہے اور کروموتھیریپی کے تصور کے لحاظ سے ان لوگوں کے لیے  2023 کا رنگ پیلا (Yellow) ہے۔

برج ثور: (Taurus) April 21 - May 20

ان افراد کا یہ سال خود شناسی  پر زیادہ مرکوز رہے گا، برج ثور کے لیے 2023 کا رنگ 'بنفشی' یعنی Violet ہے،یہ رنگ آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

برج جوزا: May 21 - June 20 (Gemini)

برج جوزا کا رنگ نارنجی Orange ہے، اسی لیے کوشش کریں کے یہ افراد اپنی اس سال کی طرز زندگی پر زیادہ سے زیادہ یہ رنگ پہنیں۔

برج سرطان: (Cancer) June 21 -July 22

برج سرطان کے لیے کروموتھیریپی کے تصور کے لحاظ سے  2023 کا رنگ پیلا (Yellow) ہے۔

برج اسد: (Leo) July 23 - August 22

برج ثور کی طرح ان لوگوں کے لیے بھی 2023 کا رنگ بنفشی یعنی Violet ہے، ان افراد کے لیے یہ سال ویسے بھی اتار چڑھاؤ کا سال ثابت ہوگا لہٰذا کوشش کریں کہ بنفشی رنگ اپنی زندگی کا فی الحال حصہ بنا لیں۔

برج سنبلہ: (Virgo) August 23 - September 22

برج سنبلہ کے وہ افراد جن کی اب تک شادی نہیں ہوئی،2023 میں انہیں اپنا بینک بیلنس مزید اچھا کرنے کا موقع ملے گا۔

مثبت انرجی کو برقرار رکھنے کے لیے نارنجی رنگ مدد کر سکتا ہے اس لیے ان کا رنگ Orange ہوگا۔

برج میزان: (Libra) September 23 - October 22

ان افراد کے لیے ہرا یعنی Green رنگ موافق ہوگا، یہ رنگ سکون اور اطمینان کی علامت ہے لہٰذا ان افراد کو چاہیے کہ ہرا رنگ زیادہ سے زیادہ پہنیں یا اپنے قریب رکھیں۔

برج عقرب: (Scorpio) October 23 - November 21

نیلا یعنی Blue رنگ عقرب کے لیے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔

برج قوس: (Sagittarius) November 22 - December 21

ان افراد کے لیے یہ سال کئی چیلنجز کا سال ہوگا، کروموتھیریپی کے تصور کو دیکھیں تو بنفشی رنگ ان کے لیے بہترین ہے۔

برج جدی: (Capricorn) December 22 - January 20

گلابی (Pink) رنگ اچھے تعلقات بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اسی لیے یہ مثبت رنگ کی علامت بھی ہے، برج جدی کے لیے 2023 کا رنگ پنک ہے۔

برج دلو: (Aquarius) January 21 - February 19

ان افراد کے لیے 2023 کا رنگ نیلا یعنی Blue ہوگا، نیلے رنگ کے پہننے سے آپ کو سکون حاصل ہوگا اور غصہ کم کرنے میں  مدد ملے گی۔

برج حوت: (Pisces) February 19 - March 20

ماہرین کے مطابق ان افراد کے لیے 2023 کا رنگ پیلا ہے، Yellow رنگ ان کے لیے خوشی، مسرت اور خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں :