30 مارچ ، 2023
سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس نمبر2022/4 میں یہ قرار دے چکا ہے۔
اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ قرار دیا چکا ہےکہ چیف جسٹس ہی بینچز بنانےکا اختیار رکھتے ہیں، ججز بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، اگر ججز کو بینچ کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔
جسٹس شاہد وحید کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 اضافی نمبر دینے پر اٹارنی جنرل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن (پی ایم ڈی سی) جواب جمع کرائیں۔