سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ فوٹو فائل

کراچی: سونےکی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے بڑھ کرایک لاکھ 78 ہزار326 روپے ہو گیا ہے جبکہ عالمی بازارمیں سونےکی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1971 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :