Geo News
Geo News

Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کی رہائش گاہ میں ساؤنڈ پروف کمرہ تیار

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اس سے پہلے گھر کے ڈائننگ روم سے خطاب کرتے تھے— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اس سے پہلے گھر کے ڈائننگ روم سے خطاب کرتے تھے— فوٹو: فائل

لاہور  کے علاقے زمان پارک میں واقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ میں ساؤنڈ پروف کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اس سے پہلے گھر کے ڈائننگ روم سے خطاب کرتے تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی تقریر میں شور کے باعث خلل پیدا ہوتا تھا جس کی وجہ سے ساؤنڈ پروف کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سے عمران خان ویڈیو خطاب کیا کریں گے۔