جسٹس قاضی فائز کا آرڈر 15 مارچ کا تھا جسے نظر انداز کیا گیا: ہارون الرشید کا انکشاف

ہاورن الرشید نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا: فائل فوٹو
ہاورن الرشید نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز کا حکم 15 مارچ کا تھا جو اب سامنے آیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الشید نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس آرڈر کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا آرڈر 15 مارچ کا تھا جو اب سامنے  آیا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 3 رکنی بینچ کو اس سے بڑا بینچ اوور رول کرسکتا ہے، بڑا بینچ اقلیتی بینچ کے فیصلے کو معطل کرسکتا ہے تاہم 3 رکنی بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے کو سپریم کورٹ ہی حل کرے گی۔

مزید خبریں :