Time 31 مارچ ، 2023
پاکستان

ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 73 فیصد پر پہنچ گئی

12 فیصد نے معاشی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا: رپورٹ— فوٹو:فائل
12 فیصد نے معاشی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا: رپورٹ— فوٹو:فائل

ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 4 فیصد اضافے کے بعد شرح 73 فیصد پر پہنچ گئی۔ 

12 فیصد نے معاشی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سروے میں مستقبل میں معیشت میں بہتری سے مایوس پاکستانیوں کی شرح بڑھی اور 48 فیصد نے اگلے 6 ماہ میں معاشی صورتحال مزید خراب ہونے کے خوف کا اظہار کیا۔

البتہ 24 فیصد افراد معیشت میں بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے۔

مزید خبریں :