Time 31 مارچ ، 2023
پاکستان

ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی گئی

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے— فوٹو:فائل
آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے— فوٹو:فائل

حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر تک ہوگئی۔

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر  جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل  اور  لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔

مزید خبریں :