Time 01 اپریل ، 2023
دنیا

بھارت: مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے جج کی سپریم کورٹ سے انوکھی استدعا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے جج  نے سپریم کورٹ سے انوکھی استدعا کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج  اتُل سری دھرن نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ  میری بیٹی آئندہ برس اسی ہائی کورٹ  جہاں میں ابھی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں سے وکالت کا آغاز کرے گی اس لیے میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کردیا جائے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے  جج  سری دھرن نے کہا کہ بیٹی کے آنے کے بعد بھی بطور جج اسی ہائی کورٹ میں رہنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا،اس لیے اس سے بچنے کے لیے میرا تبادلہ کردیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا  تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ  میں کردیا۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اپنی ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے  سری دھرن کے ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچے ہیں ۔

مزید خبریں :