پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

لاہور میں فائرنگ سے پولیس کے سابق ایس پی جاں بحق

فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا/ فائل فوٹو
فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا/ فائل فوٹو

لاہور: ملت پارک میں فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی جس سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :