کراچی: شہری نے لوٹ مارکرنیوالے ڈاکوؤں پرگاڑی چلادی، ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے پل پر کار  سوار شہری نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ ڈاکوؤں کو ٹکر مار کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے تینوں ملزمان زخمی ہوگئے جن کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران 1 ملزم دم توڑ گیا، زخمی 2 ملزمان شیر اللّٰہ اور عبدالنصیر کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

انڈہ موڑ کے قریب بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

دوسری جانب  نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

 سپر ہائی وے النور سوسائٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی ہوا۔

مزید خبریں :