پاکستان
Time 02 اپریل ، 2023

فیصل آباد: مفت آٹا لینے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد میں مفت آٹا لینےکے لیے آیا شہری  دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملت روڈ پر مفت آٹا مرکز میں 50 سال کا شخص دل کا دورہ پڑنےسے جاں بحق ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شہری طبعی موت کا شکار ہوا، آٹا مرکز  پرکوئی دھکم پیل نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ  کے مطابق ورثاء نے بتایا ہےکہ متوفی دل کامریض تھا۔


مزید خبریں :