کھیل
21 دسمبر ، 2012

کرکٹ شائقین کو ویزا درخواست سے پہلے ٹکٹ خریدنا ہوگا، بھارتی ہائی کمیشن

کرکٹ شائقین کو ویزا درخواست سے پہلے ٹکٹ خریدنا ہوگا، بھارتی ہائی کمیشن

لاہور … پاک بھارت کرکٹ سیریز کے کسی بھی میچ کے خواہشمند شائقین کو ویزا درخوستوں سے قبل میچ کے ٹکٹ خریدنا ہوں گے ، ویزا درخواستیں سفر سے 7 روز قبل پی سی بی کے نامزد کردہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے دی جائیں گی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق ٹریول ایجنٹس گروپس کی شکل میں شائقین کی درخواستیں جمع کرائیں گے، میچ ٹکٹ نمبر اور ہوٹل میں رہائش کی تفصیلات بھی بتانی ہوں گی۔ شائقین صرف بی سی سی آئی کے نامزدہ کردہ ہوٹلز میں قیام کر سکیں گے۔ بھارت میں عزیزوں یا دوستوں کے پاس ٹھہرنے والے پاکستانی شائقین کرکٹ کو اسپانسرشپ کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا، جو ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ شائقین صرف دہلی، ممبئی اور چنائے سے بذریعہ ہوائی جہاز بھارت آ اور جا سکیں گے جبکہ اٹاری سے صرف ریل کے ذریعے بھی داخلہ ہو سکے گا۔

مزید خبریں :