04 اپریل ، 2023
سپریم کورٹ میں حافظ قران کیلئے 20 اضافی نمبروں سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔ 6 رکنی لارجر بینچ نے از خود نوٹس کیس ختم کرنے کا حکم دیا اور فیصلے میں کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کےلیے حافظ قران کو 20 اضافی نمبر دینے کا قانون ختم ہو چکا ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین نے ان معاملات پر از خود نوٹس لیا جو چیف جسٹس کا اختیار ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دو ایک کے تناسب سے بینچز کی تشکیل،مقدمات کے تقرر سے متعلق از خود نوٹس تھا۔
تحریری حکم کے متن کے مطابق 5 رکنی بینچ قرار دے چکا ہے کہ یہ اختیار صرف چیف جسٹس پاکستان کا ہے۔