Geo News
Geo News

Time 04 اپریل ، 2023
دنیا

برطانوی وزیرداخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیان پر تنقید کا سامنا

پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں: بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ کا بیان— فوٹو:فائل
پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں: بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ کا بیان— فوٹو:فائل

برطانوی وزیرِ داخلہ سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں۔

سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار مہدی حسن نے کہا کہ سوئیلا بریورمین کنزرویٹو پارٹی کی تاریخ کی سب سے متعصب اور نفرت انگیز سیاست دان ہیں۔

سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔