05 اپریل ، 2023
سندھ میں سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل پاکستان نے 25 ارب روپے کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق متاثرین کے نام پر مہنگے داموں میں راشن بیگ اور دیگر سامان خریدا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پانی نکالنے کے لیے اتنی مشینیں اضلاع میں نہیں بھیجیں جتنا بل بنایا گیا۔