Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ عدالت طلب کر لیا۔ فوٹو فائل
چیف جسٹس نے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ عدالت طلب کر لیا۔ فوٹو فائل

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا، چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو اندرون سندھ سے حراست میں لیا تھا۔

مزید خبریں :