Time 05 اپریل ، 2023
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔ فوٹو فائل
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔ فوٹو فائل 

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 5600 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں :