Time 05 اپریل ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی پر دنیا میں پہلا ہتک عزت کا مقدمہ کون دائر کر رہا ہے؟

آسٹریلوی میئر کے وکلا نے 21 مارچ کو اوپن اے آئی کو اپنے تحفظات سے متعلق خط لکھ کر اپنی غلطی درست کرنے کیلئے 28 روز کی مہلت دے دی۔فوٹو: سڈنی مارننگ ہیرالڈ
آسٹریلوی میئر کے وکلا نے 21 مارچ کو اوپن اے آئی کو اپنے تحفظات سے متعلق خط لکھ کر اپنی غلطی درست کرنے کیلئے 28 روز کی مہلت دے دی۔فوٹو: سڈنی مارننگ ہیرالڈ

آسٹریلوی شہر ہیپبرن شائر کے میئر نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی پر دنیا کا پہلا ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کی تیاری کر لی۔

ہیپبرن شائر کے میئر برائن ہوڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی پر اپنے کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کی تیاری کرلی ہے، اگر چیٹ جی پی ٹی نے  غلط معلومات نہ ہٹائی تو وہ مقدمہ داخل کردیں گے۔

ہیپبرن شائر کے میئر برائن ہوڈ کے وکلا نے 21 مارچ کو اوپن اے آئی کو اپنے تحفظات سے متعلق خط لکھ کر غلطی درست کرنے کیلئے 28 روز کی مہلت دے دی۔

برائن ہوڈ نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں کونسل اراکین اور شہریوں کی نشاندہی پر انہیں معلوم ہوا کہ چیٹ چی پی ٹی پر ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے اور انہیں 2000 میں آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی نوٹ پبلشنگ برانچ کے غیر ملکی رشوت کے اسکینڈل میں سزا ہو چکی ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا کی مرکزی بینک کے نوٹ چھاپنے والی برانچ سے منسلک تھے لیکن انہوں نے ہی بینک اتھارٹیز کو غیر ملکی حکام کو نوٹ چھاپنے کے کانٹریکٹس کیلئے دی جانے والی رشوت کی نشاندہی کی تھی، ان پر کبھی الزام عائد ہوا تھا اور نہ ہی انہیں سزا ہوئی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ میئر برائن ہوڈ اگر مقدمہ داخلہ کردیتے ہیں تو یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اس نئی ایجاد پر کیا جانے والا دنیا کا پہلا مقدمہ ہوگا۔

مزید خبریں :