05 اپریل ، 2023
چین کی سینیئر قیادت نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دورہ چین میں کئی اجلاسوں میں شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے وفاقی وزیر کو ’مسٹر سی پیک‘ کا خطاب دیا اور کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں احسن اقبال کا کلیدی کردار رہا۔
کیمونسٹ پارٹی کےبین الاقوامی تعلقات کے وزیر لئیو جانشؤو کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی سی پیک کی کامیابی کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ سن وائڈنگ کا کہنا تھاکہ سی پیک کے آغاز سے احسن اقبال اس سے وابستہ رہے، ان کی قیادت اور محنت نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس کے علاوہ نائب چیئرمین این ڈی آر سی کا کہنا تھاکہ سی پیک کےتحت جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اب تک 11 اجلاس ہوئے اور احسن اقبال کو 8 اجلاسوں کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہے، ان کے جتنا سی پیک کا کوئی علم نہیں رکھتا۔