Geo News
Geo News

Time 06 اپریل ، 2023
دلچسپ و عجیب

ڈانس کے شوقین کتے کی ویڈیو کی دھوم

ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے/ اسکرین گریب
ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے/ اسکرین گریب

آپ نے آج تک انسانوں کو موسیقی کی دھن پر ناچتے دیکھا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے کتے کی ویڈیو وائرل ہے جو میوزک پر مہارت سے ڈانس کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیرانی میں مبتلا ہیں جس میں کتا ایک شخص کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرنے میں مست ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے مالک کے ساتھ موجود ہے اور جیسے ہی گانا بجتا ہے کتا اپنے مالک کے ساتھ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔