کھیل
Time 06 اپریل ، 2023

پی ایس ایل میں 2 کونسی نئی ٹیمیں ہونگی؟ جاوید آفریدی نے بتادیا

اس حوالے سے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں__فوٹو: فائل
اس حوالے سے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور  زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایونٹ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

پی ایس ایل میں  اس وقت 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور پشاور زلمی ہیں جب کہ خبریں تھیں کہ نئی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔

ایسے میں دو روز قبل جاوید آفریدی نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں سے ان سے سوال پوچھنے کا کہا۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو معلومات ہیں کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟'

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

جواب میں جاوید آفریدی نے کہا 'سیالکوٹ اور فیصل آباد'۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :