پاکستان
Time 06 اپریل ، 2023

اسحاق ڈار سے ملاقات، امریکی سفیر کی آئی ایم ایف سے معاہدے میں تعاون کی یقین دہانی

اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ فوٹو فائل
اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ فوٹو فائل 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور  تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں جا کر ملاقات کی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے امریکی سفیر سے بات کی اور معاہدے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب کی فنانسنگ سے متعلق بات جاری ہے، اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف معاہدے اور پاکستان سے تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں :