Time 06 اپریل ، 2023
کاروبار

’اس سال حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی‘: وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں— فوٹو: اسکرین گریب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سال قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار  869 درخواست دہندگان کو حج پر بھیجا جائے گا اور اس حوالے سے قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 72 ہزار 869 افراد نے مجموعی طور پر حج پر جانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار  زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ رواں سال ریگولر حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44 ہزار 190تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام درخواست دہندگان کو حج پر بجھوانے کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جسے پورا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :