دنیا
22 دسمبر ، 2012

پنسلوانیا میں مسلح شخص کی فائرنگ ،3افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

پنسلوانیا میں مسلح شخص کی فائرنگ ،3افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

واشنگٹن…امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ، ملزم بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا ، جبکہ تین اہل کار زخمی ہوگئے۔فائرنگ کاواقعہ پِٹس برگ سے100 میل دور فرینکس ٹاوٴن میں پنسلوانیا ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جونیاٹا ویلی روڈ پرتین مختلف مقامات پر ایک خاتون اور دو مردوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس اہل کار وہاں پہنچے تو ملزم نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس سے تین اہل کار زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار تھے۔ ایک ہفتے پہلے بھی امریکا میں ایک اسکول کے اندر فائرنگ سے 20 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :