Time 08 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی:گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں عارضی طور پر تبدیلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار کو عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی رات گئے تک مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

گرین لائن بس سروس کا آپریشن اب صبح 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک عبداللہ چوک، سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک جاری رہے گا۔ 

اس کے علاوہ ڈاؤن ٹریک نمائش چورنگی اسٹیشن سے عبداللہ چوک تک دوپہر 12:30 تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :