Time 08 اپریل ، 2023
پاکستان

عدت کے دوران نکاح کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کی عمرہ پر روانگی کے باعث بیان آج ریکارڈ نہ ہوسکا/ فائل فوٹو
مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کی عمرہ پر روانگی کے باعث بیان آج ریکارڈ نہ ہوسکا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اوربشریٰ بی بی پرعدت کے دوران نکاح کےالزام کےکیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی گواہ مفتی سعید احمد کی عمرہ پر روانگی کے باعث بیان آج ریکارڈ نہ ہوسکا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گواہ مفتی سعید عمرے پرگئے ہیں لہٰذا عدالت آئندہ کی تاریخ رکھ دے۔

عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف دائرپرائیویٹ شکایت پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :