08 اپریل ، 2023
نشے میں دھت ہو کر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پیش آیا جہاں 40 سالہ ایک مسافر نشہ کرکے پرواز میں سوار ہوا تھا۔
فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک شخص نے نشے کی حالت میں جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کی، جس کی اطلاع عملے کی جانب سے جہاز کے کیپٹن کو دی گئی اور مسافر کو قانونی کارروائی کے حوالے سے خبر دار کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق فلائٹ باحفاظت لینڈ ہوئی اور بنگلورو پہنچنے پر مسافر کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔