Time 09 اپریل ، 2023
پاکستان

لاہور میں دل دہلا دینے والی واردات، باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کا قتل

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا: پولیس
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا: پولیس

لاہور میں دل دہلا دینے والی انسانیت سوز واردات سامنے آئی ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ ہی معصوم بیٹی کا قاتل بن گیا۔

سفاک باپ نے تین سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کی جان لے لی، پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو حالات مشکوک دکھائی دیے۔

بچی کے والد خرم شہزاد نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔

مزید خبریں :